• صفا ومروہ کی سعی میں قبلہ رخ ہوکر یہ دعا پڑھے: " لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير. لا إله إلا الله وحده أنجز وعده ونصر عبده وهزم الأحزاب وحده.. (ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ وہ ایک ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ اس کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔) اسے تین بار دہرائے اور ان کے درمیان جو چاہے دعا کرے۔
• جب زمزم پیے تو شفا یابی وغیرہ کی دعا کرے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " زمزم کا پانی اس (مقصد) کے لے ہے جس کے لے وہ پیا جائے-‘‘ اور ابن عباس رضی اللہ عنہما جب اسے پیتے تھے تو یہ دعا کرتے تھے: " اللهم إني أسألك علماً نافعاً ورزقاً واسعاً وشفاء من كل داء" (ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم، کشادہ رزق اور ہر بیماری سے شفا یابی کی دعا مانگتا ہوں)
• طواف میں پڑھے: "اللّهُمَّ اغفر وارحم وأنتَ الأعزُّ الأكرمُ" (ترجمہ: اے اللہ مغفرت کر، اور رحم فرما، تو ہی عزت وکرم والا ہے۔) اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔
• مستحب ہے کہ رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان پڑھے: "ربنا آتنا في الدنيا حسنه وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار" (ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں اور آخرت میں بھلائی عطا فرما، اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے۔) اسے ابو داود نے روایت کیا ہے۔
• جب طواف شروع کرے تو کہے: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله (ترجمہ: اللہ پاک ہے اور تمام تعریف اسی کے لئے ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے، برائیوں سے بچنے اور نیکیوں کے کرنے کی توفیق کا ملنا صرف اسی کی طرف سے ہے)۔ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
• جب مسجد حرام میں داخل ہو تو کہے: بسم الله والصلاة والسلام على رسول الله، اللهم افتح لي أبواب رحمتك، أعوذ بالله العظيم وبوجهه الكريم وسلطانه القديم من الشيطان الرجيم. (ترجمہ: شروع کرتا اللہ کے نام سے، اور درود وسلام ہو اللہ کے رسول پر، اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے، میں شیطان مردود کے شر سے انتہائی عظمت والے اللہ، اس کے محترم چہرے، اور اس کی قدیم بادشاہت کی پناہ لیتا ہو۔
• جب احرام باندھ لے تو تلبیہ شروع کرتے ہوتے کہے: "لبيك اللهم لبيك، لبيك لا شريك لك لبيك، إن الحمد والنعمة لك والملك، لا شريك لك"(ترجمہ: میں حاضر ہوں، اے اللہ!میں حاضر ہوں۔ پھرحاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں۔ میں حاضر ہوں۔ تیرے ہی لیے تعریف ہے۔ تو ہی جملہ نعمتوں اور بادشاہت کا مالک ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں( اور جب خانہ کعبہ پہنچ جائے تو تلبیہ بند کردے۔