اے اللہ! میں برص (سفید داغ)، پاگل پن، کوڑھ اور برے امراض سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔
اے اللہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ اے اللہ! میں تجھ سے اپنے دین، دنیا، گھر والوں اور مال میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ اے اللہ! میرے عیبوں کو چھپا دے اور میرے خوف کو امن میں بدل دے۔ اے اللہ! مجھے میرے آگے، پیچھے، دائیں، بائیں اور اوپر سے محفوظ رکھ، اور میں تیری عظمت کے واسطے سے پناہ مانگتا ہوں کہ میں نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔
اے اللہ! ہم تجھ سے پناہ مانگتے ہیں کہ ہم جان بوجھ کر تیرے ساتھ کسی کو شریک کریں، اور ہم تجھ سے ان چیزوں کے لیے بخشش طلب کرتے ہیں جنہیں ہم نہیں جانتے۔
اے اللہ! میری نفس کو تقویٰ عطا فرما، اور اسے پاکیزہ بنا، تو ہی بہترین پاک کرنے والا ہے، تو ہی اس کا ولی اور مالک ہے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دے، ایسے دل سے جو نہ ڈرے، ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو، اور ایسی دعا سے جو قبول نہ کی جائے۔
اے اللہ! میرے دین کی اصلاح فرما جو میرے معاملات کی حفاظت کا ذریعہ ہے، اور میری دنیا کی اصلاح فرما جس میں میرا گزر بسر ہے، اور میری آخرت کی اصلاح فرما جس کی طرف مجھے لوٹنا ہے۔ اور میری زندگی کو ہر بھلائی میں اضافے کا ذریعہ بنا دے، اور موت کو میرے لیے ہر برائی سے راحت بنا دے۔
اے اللہ! میرے چھوٹے اور بڑے، پہلے اور پچھلے، ظاہر اور پوشیدہ تمام گناہ بخش دے، اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، مجھے عافیت عطا فرما، اور مجھے رزق عطا کر۔
اے اللہ! میرے ان گناہوں کو معاف فرما جو میں نے پہلے کیے اور جو بعد میں کیے، جو میں نے چھپائے اور جو میں نے ظاہر کیے۔ تو ہی آگے کرنے والا ہے، اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے، اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔
اے اللہ! میری خطا، میری نادانی، اور میرے معاملات میں میری زیادتی کو معاف فرما، اور وہ (گناہ) بھی جنہیں تو مجھ سے بہتر جانتا ہے۔ اے اللہ! میری ہنسی مذاق اور سنجیدگی، میری غلطیوں اور دانستہ کیے گئے گناہوں کو بخش دے، اور یہ سب کچھ مجھ سے ہی سرزد ہوا ہے۔
اے اللہ! تو میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں، اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں۔ میں اپنے کیے ہوئے برے اعمال کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، میں تیرے سامنے تیرے مجھ پر کیے ہوئے احسانات کا اعتراف کرتا ہوں، اور اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں، پس تو مجھے معاف فرما، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں۔
اے اللہ! آسمانوں کے رب، زمین کے رب، اور عظیم عرش کے رب، ہمارے رب اور ہر چیز کے رب، دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والے، تورات، انجیل اور قرآن نازل کرنے والے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جس کی پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے۔ اے اللہ! تو ہی اول ہے، تجھ سے پہلے کچھ نہیں، اور تو ہی آخر ہے، تجھ سے بعد کچھ نہیں، تو ہی ظاہر ہے، تجھ سے اوپر کچھ نہیں، اور تو ہی باطن ہے، تجھ سے چھپا ہوا کچھ نہیں۔ ہمارے قرض کو ادا کر دے اور ہمیں فقر سے بے نیاز کر دے۔
اے اللہ! جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے رب!آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمانے والے!پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والے!تیرے بندے جن باتوں میں اختلاف کرتے تھے تو ہی ان کے درمیان فیصلہ فرمائےگا۔، جن باتوں میں اختلاف کیا گیا ہے تو ہی ا پنے حکم سے مجھے ان میں سے جو حق ہے اس پر چلا، بے شک تو ہی جسے چاہے سیدھی راہ پر چلاتا ہے۔
اے اللہ! تو ہی بادشاہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں، میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور اپنے گناہوں کا اعتراف کیا، پس میری تمام گناہوں کو معاف فرما، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہ معاف کرنے والا نہیں۔ اے اللہ! مجھے بہترین اخلاق کی ہدایت دے، انہیں بہترین طریقے سے کوئی نہیں ہدایت دیتا سوائے تیرے، اور میری برائیوں کو مجھ سے دور کر دے، انہیں مجھ سے کوئی نہیں دور کرتا سوائے تیرے۔ لبیک اور سعدیک، اور ساری بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے، اور برائی تیری طرف نہیں ہے، ہم تیری طرف ہیں اور تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں، تو برکت والا اور بلند ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔
اے اللہ! میں جہنم کے عذاب سے، اور قبر کے عذاب سے، اور زندگی و موت کے فتنے سے، اور مسیح دجال کے فتنے کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔
اے اللہ! میں عاجز ہونے، سستی، بزدلی، بڑھاپے اور بخل سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور میں قبر کے عذاب اور زندگی اور موت کی آزمائشوں سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں قرض کے بوجھ سے اور لوگوں کے قہر سے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سخت آزمائش سے، غمگین حالت سے، برے فیصلے سے، اور دشمنوں کے خوش ہونے سے۔
اے اللہ! میں تیری نعمتوں کے زوال سے، تیری عافیت کے بدل جانے سے، تیری عذاب کی اچانک آمد سے، اور تیری تمام ناراضگی سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔
اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں آگ کے فتنے سے اور آگ کے عذاب سے اور غنا کی آزمائش کے شر سے اور فقر کی آزمائش کے شر سے اور میں تیری پناہ میں آتا ہوں۔
اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے، اور گناہوں کو صرف تو ہی معاف کرنے والا ہے، پس مجھے اپنے پاس سے بخشش دے اور مجھ پر رحم فرما، بے شک، تو ہی بہت بخشنے والا، مہربان ہے۔
اے اللہ! میں تیری رضا و خوشنودی کے ذریعہ تیری ناراضگی سے پناہ مانگتا ہوں، اور تیرے عفو درگزر کے سہارے تیری سزا و عذاب سے پناہ مانگتا ہوں، میں تیری ثناء، تیری تعریف کی گنتی اور اس کا احصاء و احاطہٰ نہیں کر سکتا، تو ویسا ہی ہے جیسا کہ تو نے خود آپ اپنی ذات کی تعریف کی ہے۔
اے اللہ! میں تجھ سے مفید علم، پاکیزہ رزق اور مقبول عمل کی دعا مانگتا ہوں۔
اے اللہ! میرے جو گناہ میں نے پہلے کیے اور جو بعد میں کیے، جو چھپ کر کیے اور جو علانیہ کیے، جو زیادہ کیے اور جو تیرے علم میں مجھ سے بھی زیادہ ہیں، انہیں معاف فرما، کیونکہ تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے، تیرے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں۔
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں بزدلی سے، تیری پناہ مانگتا ہوں بخل سے، اس سے کہ ناکارہ عمر کو پہنچوں، تیری پناہ مانگتا ہوں دنیا کی آزمائش سے اور قبر کے عذاب سے۔
: اے اللہ! میں تیرے علم غیب اور تمام مخلوق پر تیری قدرت کے واسطہ سے تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک تو جانے کہ زندگی میرے لیے باعث خیر ہے، اور مجھے موت دیدے جب تو جانے کہ موت میرے لیے بہتر ہے، اے اللہ! میں غیب و حضور دونوں حالتوں میں تیری مشیت کا طلب گار ہوں، اور میں تجھ سے خوشی و ناراضگی دونوں حالتوں میں کلمہ حق کہنے کی توفیق مانگتا ہوں، اور تنگ دستی و خوشحالی دونوں میں میانہ روی کا سوال کرتا ہوں، اور میں تجھ سے ایسی نعمت مانگتا ہوں جو ختم نہ ہو، اور میں تجھ سے ایسی آنکھوں کی ٹھنڈک کا طلبگار ہوں جو منقطع نہ ہو، اور میں تجھ سے تیری قضاء پر رضا کا سوال کرتا ہوں، اور میں تجھ سے موت کے بعد کی راحت اور آسائش کا طالب ہوں، اور میں تجھ سے تیرے دیدار کی لذت، اور تیری ملاقات کے شوق کا طالب ہوں، اور پناہ چاہتا ہوں تجھ سے اس مصیبت سے جس پر صبر نہ ہو سکے، اور ایسے فتنے سے جو گمراہ کر دے، اے اللہ! ہم کو ایمان کے زیور سے آراستہ رکھ، اور ہم کو راہ نما اور ہدایت یافتہ بنا دے۔