اذان اور اقامت کے درمیان اپنے لیے دعا کرے، اس وقت دعا رد نہیں کى جاتى ہے
اے اللہ! اے اس پورى دعا اور قائم ہونے والی نماز کے رب! تو محمد کو وسیلہ (جنت میں اونچا مقام) اور فضیلت عطا کر اور انہیں اس قابل تعریف مقام پر فائز کر جس کا تونے ان سے وعدہ کیا ہے [بیشک تو وعدہ خلافى نہیں کرتا ہے]
مؤذن کا جواب دینے کے بعد نبی صلى اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے
اور میں گواہى دیتا ہوں کہ ایک اللہ کے سوا کوئى معبود برحق نہیں، اس کا کوئى شریک نہیں اور محمد اس کے بندے اور رسول ہیں۔ میں اللہ سے بطور رب، محمد سے بطور رسول اور اسلام سے بطور دین راضى ہوا،یہ مؤذن کے"أشہد ألا إلہ إلا اللہ، أشہد أن محمدا رسول اللہ" کہنے کے بعد کہے۔
مؤذن جیسا کہے ویسا ہى کہے، سوائے حی على الصلاۃ اور حی على الفلاح کے، اس پر (لا حول ولا قوۃ إلا باللہ) کہے