میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں شیطان مردود سے ، اس کے وسوسوں سے، اس کے کبر و نخوت سے اور اس کے اشعار اور جادو سے
”اے اللہ تیرے لئے ہی تمام تعریفات ہیں، تو آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب کا نور ہے، تیرے لئے ہی تعریف ہے، تو آسمانوں، زمین اور جو ان میں ہے سب کو قائم رکھنے والا ہے، تیرے لئے ہی تعریف ہے تو آسمانوں، زمین اور جو ان میں ہے سب کا پروردگار ہے، تیرے لئے ہی تعریف ہے، تیرے لئے آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب کی بادشاہت ہے۔ تیرے لئے ہی تعریف ہے، تو آسمانوں اور زمین کا رب ہے، تیرے لئے ہی تعریف ہے، تو حق ہے، تیرا وعدہ حق ہے، تیرا قول حق ہے، تیری ملاقات حق ہے، جنت حق ہے، جہنم حق ہے، تمام انبیاء حق ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم حق ہیں اور قیامت حق ہے۔ اے اللہ میں تیرا فرمانبردار ہوا، تجھ ہی پر بھروسہ کیا، تجھ پر ہی ایمان لایا، تیری طرف ہی رجوع کیا، تیری مدد کے ساتھ (تیرے دشمنوں سے) جھگڑا کیا، تیری طرف ہی فیصلہ کے لئےآیا، سو بخش دے جو میں نے پہلے کیا اور جو میں نے بعد میں کیا، جو میں نے پوشیدہ کیا اور جو میں نے اعلانیہ کیا۔ تو ہی بھلائی اور نیکی کے کاموں میں آگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، تو ہی میرا معبود ہے تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔[اور اللہ کے بغیر نہ کوئى کوشش ہے نہ طاقت]
”اللہ سب سے بہت بڑاہے، اللہ سب سے بہت بڑاہے ، اللہ سب سے بہت بڑاہے ، اللہ کے لئے بہت زیادہ تعریف ہے، اللہ کے لئے بہت زیادہ تعریف ہے ، اللہ کے لئے بہت زیادہ تعریف ہے ، اور صبح و شام اللہ ہی کی تقدیس و پاکی بیان کی جاتی ہے۔
”اے اللہ، جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے رب، آسمانوں اور زمینوں کو نئے سرے سے پیدا کرنے والے، غیب اور حاضر کا علم رکھنے والے! تو اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا جس معاملے میں(بھی) یہ اختلاف کرتے ہیں، تو مجھے اختلافی باتوں میں حق (سچائی) کی ہدایت دے، یقیناً تو جسے چاہتا ہےصراط مستقیم کی طرف ہدایت دے دیتا ہے۔“
میں یکسو ہو کر اپنا رخ اس ذات کی طرف کرتا ہوں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ، اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں*بالیقین میری نماز اور میری ساری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا یہ سب خالص اللہ ہی کا ہے جو سارے جہان کا مالک ہے*اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھ کو اسی کا حکم ہوا ہے اور میں مسلمانوں میں سے ہوں۔
تیرى ذات پاک ہے، اے اللہ، تیرے لیے حمد ہے، تیرا نام بلند ومبارک ہے اور تیرى عظمت بلند ہے، تیرے سوا کوئى معبود برحق نہیں
اے اللہ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنى دوری کردے، جتنى دورى مشرق اور مغرب کے درمیان ہے، اے اللہ! مجھے میرے گناہوں سے ویسے ہى پاک صاف کردے، جیسے سفید کپڑے کو گندگى سے پاک کیا جاتا ہے۔ اے اللہ! میرے گناہوں سے مجھے پانى، برف اور اولے کے ذریعہ دھو دے