سجدے کى دعا

سجدے کى دعا

”اے اللہ! میرے تمام گناہ معاف فرما دے، چھوٹے، بڑے، اگلے، پچھلے، ظاہر اور پوشیدہ گناہ۔“

”پاک ہے (میرا رب) زبردست غلبے والا، بادشاہت، کبریائی اور عظمت والا۔“

”اے اللہ! میں نے تیرے لئے سجدہ کیا، تجھ پر ہی میں ایمان لایا، تیرے لئے ہی فرمانبردار ہوا، میرے چہرے نے اس ذات کے لئے سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا، اس کی صورت بنائی، اس کی سماعت (کانوں کے سوارخ) اور بصارت (آنکھوں کے سوراخ) کو کھولا، بابرکت ہے اللہ تعالیٰ، بہترین (انداز سے) پیدا کرنے والا ہے۔“

”نہایت پاکیزگی والا، نہایت مقدس، فرشتوں اور روح (جبریل) کا رب۔“

” اے اللہ توپاک ہے ، اے ہمارے رب، اپنی تعریف کے ساتھ، اے اللہ مجھے بخش دے۔“

”پاک ہے میرا بلند وبالا رب "۔

اے اللہ! جو تو عطا کرنا چاہے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روکنا چاہے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں، اور کسی شان والے کی شان تیرے پاس اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔“