آخرى تشہد کے بعد اور سلام سے پہلے دعا

آخرى تشہد کے بعد اور سلام سے پہلے دعا

”اے اللہ! میں تجھ سے اس وجہ سے سوال کرتا ہوں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ یقیناً تو ہی اللہ ہے تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، تو اکیلا ہے، بے نیاز ہے، جس نے نہ کسی کو جنا، نہ خود کسی سے جنا گیا اور نہ کوئی اس کے برابر ہے۔“

”اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تمام تعریفات تیرے لئے ہی ہیں، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، بے شمار احسانات کرنے والاہے، اے آسمانوں اور زمین کو نئے سرے سے بنانے والے، اے بزرگی اور عزّت والے، اے ہمیشہ زندہ رہنے والے، اے قائم رکھنے والے، میں تجھ سے جنّت کا سوال کرتا ہوں اور آگ سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“

”اے اللہ! میں تجھ سے اس لئے سوال کرتا ہوں یا اللہ کہ یقیناً تو اکیلا ہے، واحد ہے، بے نیاز ہے، جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ خود جنا گیا، اور جس کا کوئی ہمسر نہیں، یہ کہ تو میرے گناہوں کو معاف فرما دے یقیناً تو ہی معاف کرنے والا رحم کرنے والا ہے۔“

”اے اللہ! میں تجھ سے تیرے علم غیب اور مخلوق پر تیری قدرت کے ذریعے دعا کرتا ہوں کہ مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک تو زندگی میرے لئے بہتر سمجھتا ہو، اور مجھے اس وقت فوت کر جب تو سمجھتا ہو کہ موت میرے لئے بہتر ہے، اے اللہ! میں تجھ سے غائب و حاضر میں تیری خشیت کا سوال کرتا ہوں اور تجھ سے خوشی اور غصّے میں کلمہ حق کہنے کا سوال کرتا ہوں، خوشحالی اور محتاجی میں میانہ روی کا سوال کرتا ہوں، تجھ سے ایسی نعمت کا سوال کرتا ہوں جو ختم نہ ہو اور تجھ سے آنکھوں کی ایسی ٹھنڈک کا سوال کرتا ہوں جو ختم نہ ہو اور تجھ سے فیصلے کے بعد راضی ہونے کا سوال کرتا ہوں، اور تجھ سے موت کے بعد پرسکون زندگی کا سوال کرتا ہوں، اور تجھ سے تیرے چہرے کی طرف دیکھنے کی لذّت کا، اور تیری ملاقات کے شوق کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ! ہمیں ایمان کی خوبصورتی سے مزیّن فرما، اور ہمیں ہدایت یافتہ راہنما بنا۔“

”اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور آگ سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“

”اے اللہ! میں بخل سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور میں (اس بات سے) تیری پناہ میں آتا ہوں کہ ناکارہ عمر کی طرف لوٹا دیا جاؤں، میں دنیا کے فتنے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“

”اے اللہ! میری مدد کر، اپنے ذکر پر، اپنے شکر پر اور اپنی بہترین عبادت پر۔“

”اے اللہ! مجھے معاف فرما دے جو کچھ میں نے پہلے کیا اور جو بعد میں کیا، جو پوشیدہ کیا اور جو اعلانیہ کیا، میں نے جو زیادتی کی اور جسے تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے، تو ہی آگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔“

”اے اللہ! یقیناً میں نے اپنے نفس پر بہت ظلم کیا اور تیرے علاوہ کوئی بھی گناہوں کو نہیں بخش سکتا، اپنے پاس سے مجھے بخش دےاور مجھ پر رحم فرما، یقیناً تو بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔“

”اے اللہ! میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں، مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں، زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ اے اللہ! میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“

”اے اللہ! میں قبر کے عذاب، جہنم کے عذاب، زندگی اور موت کے فتنے اور مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“