نماز سے سلام پھیرنے کے بعد کے اذکار

نماز سے سلام پھیرنے کے بعد کے اذکار

اے اللہ! جو تو عطا کرے اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور جسے تو روک لے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں، اور کسی بڑے رتبے والے کا رتبہ تیرے مقابلے میں اسے کوئی فائدہ نہیں دے سکتا۔

پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے جسم پر جہاں تک ممکن ہو پھیرے،اپنے سر، چہرے اور جسم کے سامنے والے حصہ سے شروع کرے۔

آپ کہہ دیجئے! کہ میں پناه میں آتا ہوں لوگوں کے پروردگار کی (1) لوگوں کے مالک کی (اور) (2) لوگوں کے معبود کی (3) وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے (4) جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے (5) (خواه) وه جن میں سے ہو یا انسان میں سے (6)

آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں (1) ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے (2) اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے (3) اور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی) (4) اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے (5)

ترجمہ: اے اللہ! یہ تیری طرف سے ہے اور تیرے لیے ہے، اے اللہ! اسے میری طرف سے قبول فرما۔

”اے اللہ میں تجھ سے نفع مند علم، پاکیزہ رزق اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں۔“

”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات، وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“

”اللہ وہ ذات ہے جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا اور (سب کو) قائم رکھنے والا ہے، نہ اسے اونگھ آتی ہے اور نہ نیند، اسی کے لئے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے پاس سفارش کر سکے۔ جو لوگوں کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے سب کو جانتا ہے، لوگ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جو وہ چاہے، اسی کی کرسی آسمانوں اور زمین کو گھیرے ہوئے ہے، اور ان دونوں کی حفاظت اسے تھکاتی نہیں، اور وہ بلند ہے، عظمت والا ہے۔

”(اے نبی)! کہہ دیجئے اللہ ایک ہی ہے ، اللہ بے نیاز ہے، نہ اس نے کسی کو جنا، اورنہ ہی اسے کسی نے جنا ہے، اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔“

اللہ پاک ہے، تمام تعریف اللہ کے لیے ہے اور اللہ سب سے بڑا ہے۔

”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“

”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے، اور اس کے لئے تمام تعریفات اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اللہ کی توفیق و مدد کے بغیر، گناہ سےبچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت نہیں، اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں، اسی کے لئے فضل ہے اور بہترین ثناء (تعریف) اسی کے لئے ہے، اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، ہم اسی کے لئے عبادت کو خالص کرنے والے ہیں اگرچہ کافروں کو ناپسند ہو۔“

میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں