جسے حکمران کے ظلم کا خوف ہو اس کے لئے دعا​

جسے حکمران کے ظلم کا خوف ہو اس کے لئے دعا​

”اللہ سب سے بڑا، اللہ اپنی تمام مخلوق سے زیادہ طاقتور (غالب) ہے، اللہ اس سے بھی زیادہ طاقتور ہے جس سے میں خوف کھا رہا ہوں یا بچنے کی کوشش کر رہا ہوں، میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں، جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، ساتوں آسمانوں کو تھامنے والا ہے کہ کہیں وہ زمین پر نہ گر پڑیں، مگر اس کے حکم کے ساتھ، تیرے فلاں بندے، اس کے لشکروں، اس کے پیروکاروں جنوں اور انسانوں میں سے اس کے گروہ کے شر سے۔ اے اللہ! تو ان کے شر کے مقابلے میں میرا مدد گار بن جا، تیری تعریف شان والی ہے، تیرا پناہ یافتہ طاقتور ہے، تیرا نام بابرکت ہے، تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔“

”اے اللہ! ساتوں آسمانوں کے رب، اور عرش عظیم کے رب، تو فلاں بن فلاں کے مقابل میں اور تیری مخلوق میں سے اس کے لشکروں کے مقابل میں میرا پڑوسی (مدد گار) بن جا ، کہ کہیں ان میں سے کوئی شخص مجھ پر ظلم یا سرکشی کرے، تیرا پناہ یافتہ طاقتور ہے، تیری تعریف شان والی ہے اور تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔“