نماز جنازہ کی دعائیں

نماز جنازہ کی دعائیں

”اے اللہ! بے شک فلاں بن فلاں (میت کا نام لے) تیرے ذمے اور امان میں ہے، اسے قبر کے فتنے اور آگ کے عذاب سے بچا، تو وفا اور حق والا ہے، اسے بخش دے اور اس پر رحم فرما، یقیناً تو بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے۔“

”اے اللہ! ہمارے زندہ، مردہ، حاضر، غائب، چھوٹے، بڑے، مرد اور عورت کو بخش، اے اللہ! تو ہم میں سے جسے زندہ رکھ اسے اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جسے تو فوت کر اسے ایمان پر فوت کر، اے اللہ! ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ کر اور اس کے بعد گمراہ نہ کر۔

”اے اللہ! اسے بخش دے، اس پر رحم فرما اور اسے عافیت دے، اس سے درگزر فرما، اس کی عمدہ ضیافت کر، اس کی قبر کشادہ کر، اسے پانی، برف اور اولوں سے دھو ڈال، اور اسے خطاؤں سے اس طرح صاف کر دے جس طرح تو نے سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا، اسے اس کے گھر سے بہتر گھر بدلے میں دے، اس کے گھر والوں سے بہتر گھر والے، اور اس کی بیوی سے بہتر بیوی بدلے میں دے، اسے جنت میں داخل کر اور قبر کے عذاب اور آگ کے عذاب سے بچا۔“

”اے اللہ! فلاں کو بخش دے (میت کا نام لے) ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کا درجہ بلند فرما، پیچھے رہنے والے ورثا میں اس کا جانشین بنا، اے رب العالمین! ہمیں اور اسے بخش دے، اس کی قبر میں اس کے لئے کشادہ کر دے، اور اس میں اس کے لئے روشنی کر دے۔“