​نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کی فضیلت

​نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کی فضیلت

آپ صلى اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: ”جب بھی کوئی شخص مجھے سلام کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح مجھ میں لوٹاتا ہے یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دوں۔“

آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو زمین میں چلتے پھرتے رہتے ہیں، وہ میری امت کا سلام مجھے پہنچا دیتے ہیں۔“

آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ آدمی بخیل ہے جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔“

آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری قبر کو میلہ گاہ نہ بناؤ ،اور مجھ پر درود پڑھو، تم جہاں بھی ہو گے تمہارا درود مجھ تک پہنچ جائے گا۔“

”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔“