صفا و مروہ پر ٹھہر نے کی دعا​

صفا و مروہ پر ٹھہر نے کی دعا​

آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب صفا کے قریب آئے تو پڑھا: «إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَٰهِ اَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللهُ بِه» "یقیناً صفا و مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں"، ”میں بھی اسی سے شروع کرتا ہوں جس سے اللہ نے شروع کیا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا سے شروع کیا، اس پر چڑھے یہاں تک کہ بیت اللہ نظر آنے لگا، پھر قبلہ رو ہو کر اللہ تعالیٰ کی توحید ، اور اس کی کبریائی بیان کی اور یہ دعا پڑھی: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ، أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، اپنے بندے کی مدد کی اور اکیلے ہی تمام لشکروں کو شکست دی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دوران دعا کرتے رہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہ پڑھا، حدیث میں مروی ہے کہ جیسا (عمل) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا پر کیا اسی طرح آپ نے مروہ پر بھی کیا۔