رمی جمار کرتے ہوئے ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھنا

رمی جمار کرتے ہوئے ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھنا

تینوں جمرات کو رمی کرتے ہوئے ہر کنکری پھینکتے وقت «الله اكبر» کہے، پھر تھوڑا سا آگے بڑھے، پہلے اور دوسرے جمرے کو رمی کرنے کے بعد دونوں ہاتھ اٹھا کر قبلہ رخ ہو کر دعا کرے، جمرہ عقبہ کو کنکرى مارے، ہر کنکری کے ساتھ «الله اكبر» کہے ، کنکرى مارنے کے بعد وہاں سے نکل جائے اور نہ رکے۔