”اللہ پاک ہے تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں، اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ کے توفیق و مدد کے بغیر کسی گناہ سے بچنے کی طاقت اور کوئی نیکی کرنے کی قوت نہیں
”یقیناً افضل دعا «الحَمْدُ لِلَٰهِ» ہے اور سب سے افضل ذکر «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ» ہے۔
اے اللہ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے ہدایت دے اور مجھے عافیت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔
اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، بہت بڑا، اور اللہ کے لئے بہت زیادہ سبھی تعریفات ہیں ، اللہ رب العالمین پاک ہے، اللہ غالب حکمت والے کی توفیق و مدد کے بغیر گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت نہیں۔ اے اللہ! مجھے بخش دے، اور مجھ پر رحم فرما، اور مجھے ہدایت دے، اور مجھے عافیت دے، اور مجھے رزق عطا فرما۔
”اللہ پاک ہے تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں، اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔“
”اللہ کی توفیق و مدد کے بغیر کسی گناہ سے بچنے کی طاقت اور کوئی نیکی کرنے کی قوت نہیں۔“
عظمت والا اللہ اپنى تعریف کے ساتھ پاک ہے
اللہ پاک ہے
اللہ پاک ہے، تمام تعریف اللہ کے لیے ہے، اللہ کے سوا کوئى معبود برحق نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے
”اللہ اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے اور اللہ پاک ہے ،عظمت والا ہے۔“
”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس کی ہی بادشاہی ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے۔
اللہ اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے